سونے کی قیمت میں اضافہ، روپیہ کی قدر کمزور

,

   

نئی دہلی ؍ ممبئی 11 جون (سیاست ڈاٹ کام) سونے کی قیمتوں میں آج قومی دارالحکومت میں 477 روپئے کا اضافہ ہوا جس کے ساتھ نئی قیمت 48,190 روپئے فی 10 گرام ہوگئی۔ قیمتی دھات کی قیمت چہارشنبہ کو 47,713 روپئے پر بند ہوئی تھی۔ دریں اثناء چاندی کی قیمتوں میں 26 روپئے کا اضافہ ہوا اور گزشتہ ٹریڈنگ میں اِس کی قیمت 49,842 روپئے فی کیلو گرام سے بڑھ کر اب 49,868 روپئے ہوگئی ہے۔ اسٹاک مارکیٹوں میں بڑی کمی کے دباؤ میں انٹربینکنگ کرنسی مارکیٹ میں روپیہ جمعرات کو 20پیسے گھٹ کر75.79 روپے فی ڈالر ہوگیا۔گزشتہ کاروباری دن پر ہندوستانی کرنسی ایک پیسے کی مضبوطی کے ساتھ 75.60 روپے فی ڈالر پر بند ہوئی تھی۔