سوڈان: انٹرنیٹ اور موبائل سروسز بند مظاہرین پر تشدد

   

خرطوم : سوڈان میں مظاہروں کی کال کے بعد انٹرنیٹ اور موبائل فون سروس بند کردی گئی۔ خبررساں اداروں کے مطابق گذشتہ کے روز سیکورٹی فورسز نے مظاہرین پراشک آور گیس کے گولے پھینکے، جس کے نتیجے میں کئی افراد زخمی ہوگئے۔ سوڈان میں جمہوریت نواز مظاہرین نے فوجی حکومت کے خلاف دارالحکومت خرطوم ،اس کے جڑواں شہر ام درمان اور ملک کے دوسرے علاقوں میں احتجاجی ریلیوں کی اپیل کی تھی۔ رائٹرز کے مطابق ان فوج مخالف مظاہروں سے قبل حکومت نے موبائل فون لائن سروس معطل کردی۔