سوڈان کے بس حادثے میں 14 افراد ہلاک

   

خرطوم، 14 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) سوڈان میں مسافر بس حادثے میں 14 افراد ہلاک اور کئی دیگر زخمی ہوئے ہیں۔ یہ بس سوڈان کی راجدھانی خرطوم سے آرہی تھی جب سڑک کنارے کھڑے ٹرک سے ٹکراگئی۔ یہ اطلاع سوڈان کے شمالی دارفوراسٹیٹ نے دی۔یہ حادثہ مغربی شمالی دارفور اور مغربی کردوفان ریاست کے درمیان سرحد پر ام قداضہ میں مغربی سالویشن روڈ پر پیش آیا۔ام قداضہ کے کمشنر محمد عثمان نے ایک بیان میں کہا ہے کہ نامعلوم تعداد میں افراد زخمی ہوئے ہیں جنہیں قریبی ہاسپٹل میں شریک کرایا گیا ہے ۔واضح رہے کہ سوڈان میں کافی تعداد میں لوگ سڑک حادثوں میں مارے جاتے ہیں۔ خراب سڑک نظام اور غیر محتاط ڈرائیوئنگ ان حادثوں کی ایک بڑی وجہ ہے ۔