سٹلائیٹ لانچ کے ذریعہ میزائل ٹیکنالوجی کو فروغ دینے کا ایران پر الزام : امریکہ

   

٭ امریکہ نے الزام عائد کیا ہیکہ وہ سٹلائیٹ لانچ کے ذریعہ میزائل ٹیکنالوجی کو فروغ دے رہا ہے۔ امریکہ کا دعویٰ ہیکہ خلاء میں سٹلائیٹس کو پہنچانے کیلئے بلاسٹک ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جارہا ہے جبکہ نیوکلیئر وارہیٹس کو لانچ کرنے کیلئے بھی ایران کی جانب سے اس کا استعمال کیا جارہا ہے۔ دوسری طرف ایران نے امریکہ کے اس الزام کو مسترد کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہیکہ وہ نیوکلیئر ہتھیاروں کو فروغ نہیں دے رہا ہے۔