سٹی پولیس کے 115 اہلکاروںکو انعامات

   

حیدرآباد۔ 30 ڈسمبر ( سیاست نیوز ) حیدرآباد سٹی پولیس کے جملہ 115 اہلکاروںکو جو تمام رینکس سے تعلق رکھتے ہیں نقد انعامات سے نوازا گیا ۔ یہ انعامات سہ ماہی ریوارڈ میلہ کے موقع پر حوالے کئے گئے ۔ سٹی پولیس کمشنریٹ میں یہ تقریب منعقد ہوئی ۔ کمشنر پولیس سی وی آنند نے ان اہلکاروں کو توصیفی سند اور نقد انعامات حوالے کئے ۔ سٹی پولیس میں ہر تین ماہ میں ریوارڈ میلہ منعقد ہوتا ہے تاکہ سٹی پولیس کے بہتر مشقت کرنے والے عملہ کو انعامات سے نوازا جاسکے ۔ سٹی پولیس کے مختلف ونگس میں کام کرنے والے اہلکاروں کی خدمات کا جائزہ لیتے ہوئے انہیں انعامات دئے جاتے ہیں۔ ان میں فنی مہارت ‘ فائیل مینجمنمٹ‘ فوری اندیشوں کا پتہ چلانا ‘ تحقیقات اور کیس کو حل کرنے کی صلاحیت کا جائزہ لیا جاتا ہے ۔ کمشنر پولیس نے کہا کہ سٹی پولیس نے کئی سنسنی خیز کیسوں کو حل کیا ہے ۔