سپریم کورٹ میں آج وی وی پی اے ٹی پر سماعت

   

نئی دہلی: عدالت عظمیٰ اسمبلی انتخابات کیلئے ووٹوں کی گنتی کے عمل میں ووٹر ویریفائیڈ پیپر آڈٹ ٹریل (وی وی پی اے ٹی) سے لیس الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں (ای وی ایم) کے ووٹوں کی تصدیق کا کام شروعات میں کرنے کی مانگ والی درخواست پر سماعت چہارشنبہ کرے گی۔چیف جسٹس این وی رمن کی سربراہی والی تین رکنی بنچ نے منگل کو سینئر وکیل میناکشی اروڑہ کی عرضی پر کل کے لئے درخواست کی فہرست بنانے کی ہدایت دی۔اروڑہ نے ‘خصوصی تذکرہ’ کے دوران رائٹ ٹو انفارمیشن (آر ٹی آئی) کارکن راکیش کمار کی طرف سے دائر عرضی پر جلد سماعت کی درخواست کی تھی۔عدالت عظمیٰ نے درخواست کی سماعت سے اتفاق کرتے ہوئے الیکشن کمیشن کو کل پیش ہونے کی ہدایت کی۔عرضی گزار کا کہنا ہے کہ وی وی پی اے ٹی سسٹم والی ای وی ایم مشینوں کے ووٹوں کی گنتی بعد میں کی جاتی ہے ۔