سپریم کورٹ کی ہدایت کے بعد للت مودی نے اپنے ریمارکس پر معافی مانگی

,

   

عدالت عظمی نے پچھلے ہفتہ سابق انڈین پریمیر لیگ (ائی پی ایل) چیرمن للت مودی کو عدلیہ کے متعلق ان کے ریمارکس پر قومی اخبارات اور سوشیل میڈیاپلیٹ فارمس پر غیرمشروط معافی مانگنے کی ہدایت دی تھی۔


نئی دہلی۔ سپریم کورٹ کی ہدایت کے بعد سابق انڈین پریمیرلیگ (ائی پی ایل) چیرمن للت مودی نے منگل کے روز سوشیل میڈیا عدلیہ کے خلاف اپنا ریمارکس پر ایک معافی نامہ جاری کیاہے۔

اپنے بیان میں للت مودی نے کہاکہ ”13جنوری 2023 کے روز سوشیل میڈیا پوسٹ پر اور 30مارچ2023کے ایک ٹوئٹ میں ایک غیر مشروط عوامی معافی نامہ پیش کرتاہوں۔

میں اس بات کا اعادہ کرتاہوں کہ میں ہندوستانی عدالتی نظام اور عدالتوں کی عظمت کا سب سے زیادہ احترام کرتاہوں‘ اور میں کوئی بھی ایسا کام نہیں کروں گاجو عدالتوں یاہندوستانی عدلیہ کی عظمت وقار کے خلاف ہو“۔

انہوں نے مزیدکہاکہ ”میں اس با ت کااعادہ کرتاہوں کہ میں ہندوستانی عدلیہ کی شبہہ یا عوامی اندازے کو بدنام کرنے یا کم کرنے کا دور دراز کا ارادہ نہ رکھتا تھا او ر نہ رکھتاہوں اور جس کا میں سب سے زیادہ ادب واحترام کرتاہوں“۔

عدالت عظمی نے پچھلے ہفتہ سابق انڈین پریمیر لیگ (ائی پی ایل) چیرمن للت مودی کو عدلیہ کے متعلق ان کے ریمارکس پر قومی اخبارات اور سوشیل میڈیاپلیٹ فارمس پر غیرمشروط معافی مانگنے کی ہدایت دی تھی۔

جسٹس ایم آر شاہ اور سی ٹی روی کمار پر مشتمل ایک بنچ نے مودی پر ان کے ریمارکس کے متعلق شدید ناراضگی کا اظہار کیاتھا اور اگر دوبارہ ایسا ہونے پر ”بہت سنجیدگی کے سے“ پر کاروائی کا انتباہ دیاتھا۔