سڈنی کے شاپنگ مال میں چاقو بردار شخص کا حملہ، 7 افراد ہلاک

,

   

سڈنی: آسٹریلیا کیشہر سڈنی میں چاقو بردار شخص کے لوگوں پر حملے میں 7 افراد ہلاک ہوگئے جن میں چار خواتین شامل ہیںجبکہ حملہ آور پولیس کی فائرنگ سے مارا گیا۔آسٹریلین میڈیا کے مطابق واقعہ سڈنی کے ایک شاپنگ مال میں پیش آیا، واقعے کی ویڈیوز بھی منظر عام پر آگئیں۔ ویڈیوز میں دیکھا جاسکتا ہے کہ حملہ آور نے لوگوں پر چاقو کے وار کیے اور متعدد لوگوں کو زخمی کیا جن میں سے سات افراد جان کی بازی ہار گئے۔لوگوں میں ہلچل مچنے پر ایک پولیس اہلکار نے حملہ آور پر فائرنگ کردی اور وہ موقع پر ہی مارا گیا۔ پولیس کے مطابق حملہ آور کی شناخت کا عمل اور حملے کی وجوہات کا تعین کیا جارہا ہے۔زخمیوں کی حالت نازک ہونے کی وجہ سے ہلاکتیں بڑھنے کا خدشہ ہے۔ تفصیلات کے طابق سڈنی کے علاقے Bondi جنکشن کے ویسٹ فیلڈ شاپنگ سینٹر میں یہ واقعہ پیش آیا۔اسسٹنٹ پولیس کمشنر انتھونی کوکی نے بتایا کہ ایک خاتون پولیس اہلکار نے حملہ آور کو فائرنگ کرکے ہلاک کیا۔اسسٹنٹ پولیس کمشنر نے بتایا کہ حملہ آور تنہا تھا اور ابھی یہ واضح نہیں کہ اس شخص نے حملہ کیوں کیا، مگر دہشتگردی کے امکان کو مسترد نہیں کیا جا سکتا۔ان کا کہنا تھا کہ زخمی افراد کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے اور ہلاکتوں میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا کہ سیکڑوں افراد کو حملے کے بعد شاپنگ مال سے نکالا گیا جبکہ کچھ افراد وہاں پھنسے ہوئے تھے۔