حیدرآباد ۔ 9 ۔ جنوری : ( سیاست نیوز ) : مکرسنکرانتی کے قریب ہونے کے ساتھ کمشنر پولیس حیدرآباد کے سرینواس ریڈی نے کل سڑکوں اور عبادت گاہوں کے قریب پتنگیں اڑانے پر امتناع عائد کرتے ہوئے احکام جاری کئے ہیں ۔ یہ احکام 14 جنوری صبح 6 بجے سے 16 جنوری صبح 6 بجے تک نافذ العمل رہیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ پبلک آرڈر اور سیفٹی کی برقراری کے لیے یہ امتناع عائد کیا جارہا ہے ۔ کمشنر پولیس نے یہ بھی حکم دیا کہ متعلقہ عہدیداروں سے پیشگی اجازت حاصل کئے بغیر عوامی مقامات پر لاوڈ اسپیکر اور ڈی جے ایکوپمـنٹ کا استعمال نہ کیا جائے ۔۔