سڑک حادثہ میں ایک شخص ہلاک

   

حیدرآباد : سائبر آباد کے علاقہ پیٹ بشیرآباد میں پیش آئے ایک سڑک حادثہ میں بے راہ روی سے گاڑی چلانے کے نتیجہ میں ایک راہ گیر کی موت واقع ہوگئی ۔ تفصیلات کے مطابق 40 سالہ شیخ ماجد پیشہ کلینر قومی شاہراہ 44 انسپاٹ کمپنی پرائیویٹ لمیٹیڈ واقع بائیساکھی دھابہ سے پیدل جارہا تھا کہ اسے تیز رفتار نسان مائیکرا کار نے ٹکر دیدی ۔ پولیس نے بتایا کہ اس حادثہ میں ماجد برسرموقع ہلاک ہوگیا اور پولیس نے کار ڈرائیور لازرس کو فوری حراست میں لیتے ہوئے اس کے خلاف ایک مقدمہ درج کرلیا ۔ پولیس نے بتایا کہ حادثہ کے فوری بعد لازرس وہاں سے گاڑی چھوڑ کر راہ فرار اختیار کرلی تھی اور پولیس نے گرفتار کرکے اسے عدالتی تحویل میں دیدیا ہے