سڑک حادثہ میں ایک شخص ہلاک

   

حیدرآباد۔/5 ڈسمبر، ( سیاست نیوز) عبداللہ پور میٹ علاقہ میں ایک حادثہ پیش آیا جس میں تیز رفتاری سے گاڑی چلانے والا ایک پلمبر ہلاک ہوگیا۔ بتایا جاتا ہے کہ 40 سالہ ڈی رمیش ساکن ایل بی نگر عبداللہ پور میٹ کے علاقہ باٹا سنگارم سے اپنی موٹر سائیکل پر تیز رفتاری سے جارہا تھا کہ اتفاقی طور پر گاڑی پھسل جانے سے وہ حادثہ کا شکار ہوگیا اور برسر موقع ہلاک ہوگیا۔ پولیس عبداللہ پور میٹ نے اس سلسلہ میں ایک مقدمہ درج کرلیا ہے۔ب