سڑک حادثہ میں شوہر اور بیوی زخمی

   

بجنا پلی ۔ 9 ۔ فروری : ( سیاست نیوز ) : بجنا پلی منڈل پالیم اگریکلچر کالج کے قریب موٹر سائیکل اور کار کے درمیان تصادم سے شوہر اور بیوی دونوں شدید زخمی ہوئے ۔ تفصیلات کے مطابق محبوب نگر سے ملکاپور جانے والی ماروتی کار سے موٹر سائیکل پر سوار وینکا ٹیشورلو لور مادیوی کے موٹر سیکل کے درمیان تصادم ہوا ۔ اس حادثہ میں وینکا ٹیشورلو ، رما دیوی شدید زخمی ہونے کی وجہ سے 108 ایمبولنس کے ذریعہ ایریا ہاسپٹل ناگر کرنول منتقل کیا گیا ۔ بعد ازاں بہتر علاج کے لیے محبوب نگر منتقل کیا گیا ۔۔