سڑک حادثہ میں طالب علم کی موت پر یونیورسٹی میں توڑ پھوڑ

   

سمستی پور: بہار کے سمستی پور ضلع کے پوسا میں واقع ڈاکٹر راجندر پرساد سینٹرل ایگریکلچر ل یونیورسٹی کے ایک طالب علم کی سڑک حادثے میں موت سے مشتعل طلباء نے یونیورسٹی میں توڑ پھوڑ کی اور کئی گاڑیوں کو آگ لگا دی۔پولس ذرائع نے اتوار کو یہاں بتایا کہ ڈاکٹر راجندر پرساد سنٹرل ایگریکلچرل یونیورسٹی، پوسا بی ٹیک بائیوٹیک کا طالب علم اکھل ساہو اپنے دوست کے ساتھ موٹر سائیکل پر سمستی پور کے مہمدا گاؤں جا رہا تھا۔ اس دوران ایک بے قابو پک اپ نے اسے ٹکر مار دی جس سے وہ شدید زخمی ہو گیا۔ زخمی طالب علم کو علاج کے لیے پوسا اسپتال میں داخل کرایا گیا، جہاں سے ڈاکٹروں نے اسے دوسرے اسپتال ریفر کردیا، لیکن اکھل ساہو اسپتال لے جاتے ہوئے راستے میں ہی دم توڑ گیا۔ذرائع نے بتایا کہ اکھل ساہو کی موت کی خبر ملتے ہی طلباء مشتعل ہوگئے اور یونیورسٹی کیمپس میں ہی لاش رکھ کر اسپتال انتظامیہ کے خلاف احتجاج شروع کردیا۔