سڑک حادثہ میں لڑکی ہلاک

   

حیدرآباد /21 فروری ( سیاست نیوز ) ساتھی کے ہمراہ موٹر سائیکل پر سوار لڑکی حادثہ کا شکار فوت ہوگئی ۔ مادھاپور پولیس کے مطابق 22 سالہ شیوانی جو گائتری نگر علاقہ کے ساکن راجو کی بیٹی تھی ۔ 16 فروری کو اپنے ساتھی شیوا کے ہمراہ موٹر سائیکل پر کیبل بریج سے گذر رہی تھی کہ موٹر سائیکل بے قابو ہوکر حادثہ کا شکار ہوگئی تھی ۔ اس حادثہ میں شیوا ہاسپٹل میں فوت ہوگیا تھا اور شیوانی علاج کے دوران کل فوت ہوگئی ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔ ع