سڑک حادثہ میں 2ا فراد ہلاک

   

حیدرآباد۔ چادر گھاٹ کے علاقہ میں پیش آئے خوفناک سڑک حادثہ میں 2 افراد ہلاک ہوگئے۔ چادر گھاٹ پولیس کے مطابق23 سالہ سنیل ساکن منگل ہاٹ اور 27 سالہ مورتی جادھو ساکن آصف نگر کل رات موٹر سیکل پر چادرگھاٹ حدود کے علاقہ سے گذر رہے تھے ملک پیٹ گنج کے علاقہ میں ایک نامعلوم گاڑی کی زد میں آکر شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں علاج کے دوران یہ دونوں فوت ہوگئے۔ چادر گھاٹ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے۔