سڑک میں حائل ٹین شیڈ کے قبضہ کو برخاست کرنے انہدامی کارروائی

   

ٹاؤن پلاننگ عملہ ، ڈی سی پی سے خاتون اُلجھ پڑی، کورٹ میںکیس کا دعویٰ
نظام آباد۔نظام آباد شہر میں دوارکا نگر میں 1981 ء میں منظور کئے گئے لے آئوٹ کے تحت ایک سڑک میں حائل ہورہے خواجہ بی نامی خاتون کے ٹین شیڈ وقبضے کو برخواست کرنے کیلئے آج نظام آباد ٹائون پلاننگ ڈی سی پی وکاس کی راست نگرانی میں پولیس کی مدد سے انہدامی کارروائی کا آغاز کیا گیا ۔ جبکہ خواجہ بی نامی خاتون نے شدید اعتراض کرتے ہوئے اپنے قبضہ سے بیدل ہونے سے انکار کیا اور بلدی عہدیدار سے الجھ پڑی اور کہا کہ اس اراضی کے تعلق مقدمہ عدالت میں یہ ارضی و جگہ میری ہی مہلکت ہے اور میں ہی اس جگہ و اراضی کی مالک ہوں ۔ بلدی عہدیدار بغیر کسی نوٹس یا کوئی احکامات کے آکر مجھے زبردستی مجھے میری جائیداد سے بیدخل کرنے کی مذموم کوشش کررہے ہیں ۔ ٹائون پلاننگ ڈی سی پی مسٹر وکاس نے بتایا کہ 1981ء کے لے آئوٹ کے تحت کمشنر بلدیہ کے حکم پر سڑک کی دوسری سڑک سے مربوط کرنے کیلئے 30 فٹ کشادہ اور 100 فٹ لمبی جگہ پر کئے گئے قبضے کو برخواست کرنے کیلئے پروکلین کے ذریعہ انہدامی کارروائی کی جارہی ہے ۔اسی اثناء میں صدر ضلع ٹی آرایس اقلیتی سیل نوید اقبال اور پھولانگ کارپوریٹر اکبر حسین نے مداخلت کرتے ہوئے ٹائون پلاننگ آفیسروکاس سے کہا کہ بغیر ایم ایل اے بیگالہ گنیش گپتا کے علم میں لائے انہدامی کارروائی نہ کریں اور ایک غریب خاتون کو بے رحمی کے ساتھ اس کو اس کے گھر سے بیدخل نہ کریں ۔ جبکہ بلدی عہدیدار عدالتی فیصلے یا حکم نامہ جاری کئے بغیر ایک غریب خاتون پر ظلم نہ کریں جبکہ سال 2012ء میں ہائی کورٹ و سپریم کورٹ نے بلدی کے لے آئوٹ کو خارج کرتے ہوئے جسی جو جگہ وقبضہ ہے وہی اس جگہ و اراضی کا مالک رہیگا فیصلہ دیا ۔ بلدیہ کے اس انہدامی کارروائی کو فوری روک دینے اور عدالتی و ڈاکومنٹس کی جانچ کے بعد فیصلہ کریں ۔ اس طرح انہدامی کارروائی کو روک دیا گیا ۔