سڑک پر سگریٹ کا ٹکڑا پھینکنے پر برطانوی شہری کو دیڑھ لاکھ جرمانہ

   

لندن : برطانیہ میں ایک شہری کو سڑک پر سگریٹ کے ٹکڑے (فلٹر) پھینکنے پر ڈیڑھ لاکھ پاکستانی روپے جرمانہ کیا گیا ہیمیٹرو نیوز کی ایک رپورٹ کے مطابق سگریٹ پینے والے الیکس ڈیوس نامی شہری کو سڑک پر کچرا پھینکنے پر مقامی کونسل کے افسران نے روک کر جرمانے کا ٹکٹ جاری کیا۔سڑک یا گلیوں میں کچرا پھینکنے پر جرمانے کا ایک مخصوص چالان ٹکٹ جاری کیا جاتا ہے جس کی رقم پہلے سے طے شدہ ہے۔عام طور پر جرمانے کی رقم ڈیڑھ سو پاؤنڈ ہوتی ہے جو اگر دس دن کے اندر ادا کر دی جائے تو رعایت کر کے 75 پاؤنڈ کر دی جاتی ہے۔الیکس ڈیوس نے گلوسسٹرشائر کے تھورنبری کے علاقے میں مقامی کونسل کے افسران سے صرف 20 میٹر کے فاصلے پر جلے ہوئے سگریٹ کا ٹکڑا پھینکا تھا۔عدالت کی جانب سے جرمانے کی ادائیگی کے نوٹس کے باوجود الیکس ڈیوس نے رقم ادا نہ کی تو اس پر 250 پاؤنڈ جرمانہ اور دیگر سرچارج عائد کیے گئے حکام کے مطابق اب سڑک پر سگریٹ کا فلٹر پھینکنے والے شہری کو 558 پاؤنڈ جرمانے کی ادائیگی کرنا ہو گی۔