سکریٹریٹ کی مساجد کی دوبارہ تعمیر کیلئے دستخطی مہم

   

محبوب نگر: جوائنٹ ایکشن کمیٹی برائے بازیابی سکریٹریٹ مساجد حیدرآباد کی ایک ملین دستخطی مہم کی اپیل پر محبوب نگر میں کل یعنی 21 اگست بروز جمعہ مہم کا آغاز کیا جارہا ہے ۔ مہم کا آغاز گذشتہ جمعہ کو ہی ہونے والے تھا لیکن بارش کی وجہ سے آئندہ جمعہ تک کیلئے ملتوی کردیا گیا تھا ۔ محبوب نگر میں دستخطی مہم کے ذمہ داران جناب محمد مظہر حسین شہید ( مسلم لیگ ) محمد نعمت اللہ ( جمعیتہ اہلحدیث ) مولانا عبدالرشید مظاہری ( جمعہ علماء ) کے علاوہ میر شعیب علی ( منہاج القرآن ) مرزا بدیع اللہ بیگ ( ویلفیر پارٹی ) محمد جہانگیر کاظمی ، شفیع اللہ نے ایک پریس کانفرنس میں دستخطی مہم کے فارمس کی رونمائی انجام دی ۔ ذمہ داران نے بتایا کہ تمام مساجد کمیٹیوں کو فارمس فراہم کئے جاریہ ہیں ۔ انہوں نے مساجد کمیٹیوں سے اپیل کی کہ وہ اس دستخطی مہم میں خود بھی حصہ لیںا ور اپنے دوست و احباب کو بھی ترغیب دیں ۔ انہوں نے ملت کے تمام طبقات سے اپیل کی کہ وہ اس مہم کو کامیاب بناتے ہوئے مساجد کو دوبارہ اسی مقام پر تعمیر کیلئے زبردست دباؤ بنانے میں حصہ لیں ۔