سکم سے لاپتہ لڑکیاں دہلی سے ملیں

   

گنگٹوک: سکم اور دہلی پولیس نے ایک مشترکہ آپریشن میں ریاست سے لاپتہ ہونے والی دو لڑکیوں کو اسمگلروں کے چنگل سے بچایا ہے ۔دونوں لڑکیاں سکم کے سنگتم سے لاپتہ ہو گئی تھیں۔ ان لڑکیوں کو مبینہ طور پر مشرقی سکم کے نامتھنگ کاایک لڑکا لالچ دے کر دہلی لایا تھا۔ اسمگلروں نے ایک لڑکی کو دہلی کے حوض رانی میں سکم کی ایک خاتون کے پاس متاثر لڑکی کو رکھا تھا جس کی اطلاع دہلی پولیس کو دی گئی۔ لاپتہ لڑکی کے دہلی میں ہونے کی اطلاع ملنے کے بعد سکم پولیس دہلی پہنچی۔بعد میں پتہ چلا کہ دوسری لاپتہ لڑکی بھی حوض رانی میں تھی جسے بعد میں بچالیا گیا ۔ایک این جی او نے بتایا کہ سکم پولیس کے تفتیشی افسر ٹیمی تارکو یوگیندر گرونگ نے لڑکیوں کو بچانے میں بہت مدد کی، لڑکیاں اب محفوظ ہیں۔