سکندرآباد میں کار کی دہشت دوسری کار اور مجسمہ امبیڈکر کو ٹکر

   

حیدرآباد۔ 16 فروری (سیاست نیوز) سکندرآباد کے علاقہ میں ایک کار نے آج دہشت مچادی۔ بے قابو کار نے ایک دوسری کار کو ٹکر دے دی جس کے باعث کار میں سوار افراد زخمی ہوگئے اور علاقہ میں موجود امبیڈکر مجسمہ سے ٹکرا کر رک گئی۔ اس واقعہ سے علاقہ میں سنسنی پیدا ہوگئی۔ پولیس نے فوری حرکت میں آتے ہوئے زخمیوں کو دواخانہ منتقل کردیا اور تحقیقات شروع کردیں۔ بتایا جاتا ہے کہ اولڈ بوئن پلی سے ملاریڈی گارڈن کے راستہ پر یہ واقعہ پیش آیا۔ کار شمس آباد ایرپورٹ جارہی تھی۔ کار اچانک بے قابو ہوگئی اور دوسری کار کو ٹکر دے دی۔ زخمیوں کا علاج جاری ہے اور پولیس مصروف تحقیقات ہے۔ ع