حیدرآباد۔ 12 مئی (راست) پارلیمانی حلقہ سکندرآباد کانگریس امیدوار دانم ناگیندر کی انتخابی مہم حلقہ اسمبلی مشیرآباد کے بھولکپور ڈیویژن کے تمام مساجدوں کے پاس مصلیوں کو پمفلٹس تقسیم کئے اور کانگریس کے اقلیتی قائدین نے عوام سے فرداً فرداً ملاقات کرتے ہوئے دانم ناگیندر کو ووٹ دینے کی اپیل کی ہے۔ جن کا امتیازی نشان ’ہاتھ‘ ہے، مرکز میں بی جے پی فرقہ پرست طاقتوں کے خاتمہ کے لئے کانگریس پارٹی کے حق میں ووٹ دینے کی اپیل کی ہے۔ اس موقع پر ایس محمد واجد حسین سابقہ کارپوریٹر بھولکپور ڈیویژن، عبدالکریم ریاستی سکریٹری شعبہ اقلیتی سیل کانگریس الحاج بی اقبال احمد، الحاج پی محمد رحیم الدین، سی نیاز احمد چدری، بی محمد اعجاز حسین، بی سلمان الدین، محمد مقصود، محمد آصف الدین فوجی، ایس محمد جاسر حنین یوتھ لیڈر، ایم اکبر علی کانگریس قائد بھی موجود تھے۔