سکندرآباد کنٹونمنٹ سے بڑی تعداد میں فوجی جوانوں کی روانگی

   

ہند ۔ پاک کشیدگی کے پس منظر میں سرحد پر تعیناتی کا امکان
حیدرآباد 9 مئی (سیاست نیوز) سرحد پر ہند ۔ پاک کشیدگی میں اضافہ اور ایک دوسرے کے علاقوں پر شلباری کے واقعات نے ہندوستان کو سرحد پر افواج کی تعداد میں اضافہ کیلئے مجبور کردیا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ سکندرآباد میں واقع فوجی ہیڈکوارٹر سے فوجی جوان اور عہدیدار جموں و کشمیر کیلئے روانہ ہورہے ہیں۔ سرحد پر دونوں ممالک کے درمیان فائرنگ کے تبادلہ میں شدت کے بعد اضافی فورس کو طلب کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ سکندرآباد کنٹونمنٹ علاقہ میں واقع ہندوستانی فوج کے کیمپس میں خصوصی فوجی گاڑیوں کے ذریعہ افواج کو روانہ کیا جارہا ہے۔ افواج کے ساتھ عصری آلات بھی موجود ہیں جنھیں دشمن پر نظر رکھنے استعمال کیا جاسکتا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ فوجی گاڑیوں کے قافلے کے راستہ پر سکیورٹی انتظامات سخت رہیں گے۔ حکام کا کہنا ہے کہ ضرورت پر فوج کو طیاروں کے ذریعہ منتقل کیا جائے گا۔ سکندرآباد سے روانہ ہونے والے فوجی جوانوں کی تعیناتی کے بارے میں فیصلہ وزارت دفاع اور فوجی حکام کریں گے۔1