سہارا انویسٹرس کو جمع شدہ رقم سیبی ادائیگی میں ناکام : سہارا انڈیا پریوار

   

حیدرآباد ۔ 9 ۔ مارچ : ( پریس نوٹ ) : سہارا انڈیا پریوار نے پٹنہ ہائی کورٹ میں بتایا کہ اس نے 24,000 کروڑ روپئے داخل کیا ہے جو SEBI کے پاس سہارا گروپ کمپنیز کے انویسٹرس کو واپس ادائیگی کے لیے جمع کئے گئے تھے ۔ تاہم سیبی کی جانب سے انویسٹرس کو ادا نہیں کئے گئے تھے اور اس کے پاس رقم بے مقصد پڑی تھی ۔ سیبی نے گذشتہ نو برسوں میں تقریبا 128 کروڑ روپئے ہی انویسٹرس کو واپس ادا کیا ہے ۔ یہ رقم عدالت عظمیٰ کے جاری احکام کے بعد کوئی بار نہیں کہ دیگر گروپ کمپنیز کے انویسٹرس کو ادائیگی سیبی نہیں کرے گی ۔ چنانچہ اومیش پراساد سنگھ ، سینئیر ایڈوکیٹ نے 8 مارچ 2022 کو عدالت میں پٹنہ ہائی کورٹ کی جانب سے مجریہ سمنس کے تعاقب میں تحریری ردعمل میں منجانب سہارا یہ رقم داخل کی ہے ۔ اس ضمن میں سیبی کے وکیل نے کوئی اطمینان بخش جواب نہیں دیا ہے ۔ تاہم عدالت نے مزید ہدایت دی کہ 28 مارچ کو تمام سوالوں کے جواب کے ساتھ سیبی ، ممبئی کے ہیڈ آفس کے عہدیدار عدالت میں پیش ہوں ۔۔