سہواگ کے رشتہ دار کا قتل کرنے والے کو دہلی پولیس نے کیاگرفتار

,

   

نئی دہلی۔ دہلی پولیس کی کرائم برانچ نے درشن داباس کو دوارکا سیکٹر32سے گرفتار کیاہے جو سابق ہندوستانی کرکٹر ویندر سہواگ کے رشتہ دار کے قتل کا ملزم ہے‘

جمعرات کے روز ڈپٹی کمشنر آف پولیس(کرائم برانچ) نے ائی اے این ایس کو یہ بات بتائی ہے۔

تفتیش کے دوران داباس نے اقبال جرم کیاکہ اس نے 2008میں نجف گڑ کے اندر ایک فرد کا قتل کیاتھا۔ اس نے 2008میں کالو بنجارہ کا بھی نجف گڑمیں قتل کرنے کی بات کو قبول کیاہے۔

پولیس نے ملزم کی تحویل سے ایک.32بور کی پستول اور ایک ہانڈا سٹی کار بھی ضبط کی ہے۔ پولیس کار کے ملک کی پکڑنے کی کوشش میں مصروف ہے۔

اس انکشاف کے متعلق پولیس نے اب تک سرکاری طور پر کوئی بیان نہیں دیا ہے۔

ائی اے این ایس نے ویریندر سہواگ سے رابطہ کرنے کی کوشش کی مگر ان تک رسائی نہیں ہوسکی