سہ رخی سیریز:آج پاکستان اور انگلینڈمیں مقابلہ

   

افتتاحی میاچ میں میزبان نے سری لنکا کو37رنز سے ہرادیا
اسلام آباد ۔19؍اکتوبر ( ایجنسیز ) پاکستان میں جاری سہ رخی ونڈے انٹرنیشنل کرکٹ سیریز کے دوسرے میاچ میں منگل 20اکتوبر کو پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان مقابلہ ہوگا ۔تین ملکی ون ڈے سیریز کے پہلے ون ڈے میچ میں پاکستان نے سری لنکا کو 37 رنز سے شکست دے دی۔راولپنڈی میں کھیلے گئے میچ میں سری لنکا نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔پاکستان ٹیم پہلے کھیلتے ہوئے 49 اعشاریہ 5 اوورز میں 305 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔پاکستان کی پہلی وکٹ 23 رنز پر گری، صائم ایوب 7 رنز بناکر پویلین لوٹے، اس کے بعد فخر زمان 16 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔سری لنکا کے خلاف پاکستان کی تیسری وکٹ 106 رنز پر گری، بابر اعظم 45 رنز بنا کر پویلین لوٹے۔سلمان علی آغا نے 90 گیندوں پر107 رنزکی اننگز کھیلی۔ ان کے علاوہ سعد بیگ نے 39، حسن نواز نے37 اور عرفات منہاس نے18 رنز بنائے۔سری لنکا کی جانب سے ایشان ملنگا نے 4 وکٹیں حاصل کیں، اسیتھا فرنانڈو نے3 اور دلشن مدوشناکا نے 2کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔306 رنز کے ہدف کے جواب میں سری لنکا کی ٹیم 48 اعشاریہ 1اوور میں 268 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔پاکستان کی جانب سے وکٹ کیپر بیٹر سعد بیگ نے ون ڈے انٹرنیشنل میں ڈیبیو کیا۔واضح رہے کہ ٹرائی سیریز میں پاکستان اور سری لنکا کے علاوہ انگلینڈ تیسری ٹیم ہے۔