سہ شبی شبینہ

   

حیدرآباد ۔ 12 ۔ اپریل : ( راست ) : مسجد گھانسی میاں ، خلوت مبارک نزد خلوت گراونڈ میں 21، 22 ، 23 رمضان کو حافظ و قاری محمد عثمان صدیقی روزانہ دس پارے کلام مجید سنائیں گے ۔ نماز عشاء 8-30 بجے ہوگی ۔۔
سالانہ محفل قصیدہ بردہ و نعت شریف
حیدرآباد ۔ 12 اپریل ۔ ( راست ) سالانہ محافل ختم القرآن و قصیدہ بردہ شریف (جماعت حبیبیہ ) او رنعت شۂ کونین ﷺ زیر اہتمام بزم ریاض مدینہ چندرائن گٹہ بارکس 14 اپریل بعد نماز تراویح 10 ساعت شب تا 2 ساعت شب حبیب حسن بن یوسف رفیع بانی و سرپرست بزم ریاض مدینہ کی رہائش گاہ واقع چندرائن گٹہ بالاپور روڈ بارکس پر منعقد ہوگی ۔ محفل کا آغاز ختم قرآن سے ہوگا ۔ قصیدہ بردہ شریف جماعت حبیبیہ کی جانب سے پیش کیا جائیگا اس کے بعد محفل نعت شہ کونین ؐ منعقد ہوگی ۔ محفل کا اختتام بارگاہ خیرالانام میں ہدیہ ٔ سلام پر ہوگا۔