سیاحت کی بحالی کیلئے کشمیر اور مرکزکو ملکر کام کرنا ہوگا

   

سری نگر، 25 مئی (یو این آئی) وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کے مشیر ناصر اسلم وانی کا کہنا ہے کہ جموں وکشمیر سرکار اور مرکزی سرکار کو مل کر کام کرنا ہوگا تاکہ سیاح واپس کشمیر کا رخ کر سکیں۔انہوں نے کہا کہ پہلگام سانحے سے سیاحت کو بہت بڑ دھچکا لگا ہے جس کی بحالی کے لئے اعتماد سازی کے اقدام کرنے کی ضرورت ہے ۔موصوف مشیر نے ان باتوں کا اظہار اتوار کو یہاں نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرنے کے دوران کیا۔انہوں نے کہا: ‘پہلگام سانحے کے بعد یہاں سیاحت کو بہت بڑا دھچکا لگ گیا ابھی شروعات ہی تھی کہ سب کچھ درہم بر ہم ہوگا’۔ان کا کہنا تھا: ‘جموں وکشمیر حکومت اور مرکزی حکومت دونوں کو مل کر کام کرنا ہوگا تاکہ سیاح کشمیر کی طرف واپس رخ کر سکیں’۔انہوں نے کہا کہ سیاحت کی بحالی کے لئے اعتماد سازی کے اقدام کرنے کی ضرورت ہے ۔