سیاست داں بھی کوویڈ۔19 کی لپیٹ میں۔ مرکزی وزیر تیل بھی متاثر

,

   

نئی دہلی: مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ کورونا وائرس سے متاثر ہوگئے ہیں۔ ان کے بعد اب خبر آئی ہے کہ مرکزی وزیر برائے پٹرولیم دھرمیندر پردھان بھی کوویڈ۔19 سے متاثر ہوگئے ہیں اور انہیں میدانتا ہاسپٹل میں شریک کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ انہیں کوویڈ۔19 مثبت پائے جانے کے بعد ہاسپٹل میں شریک کردیا گیا ہے۔ انہوں نے ٹوئٹر پر یہ بات بتائی۔ انہوں نے بتایا کہ میں کوویڈ19 کا ٹسٹ کروایا ہوں جس میں رپورٹس مثبت آئی ہیں۔ ڈاکٹرس کے مشورے پر میں دواخانہ میں شریک ہوگیا ہوں۔ فی الحال میں طبیعت بہتر ہے۔

ذرائع کے مطابق کرناٹک کے سابق چیف منسٹر سدارامیا نے بتایا کہ وہ بھی کوویڈ۔19 سے متاثر ہوگئے ہیں اور ڈاکٹرس کے مشورے پر ہاسپٹل میں شریک ہیں۔ انہو ں نے بتایا کہ فی الحال ان کی صحت ٹھیک ہے۔ ذرائع کے مطابق سینئر کانگریسی لیڈر پی چدمبرم کے فرزند کانگریس کے رکن پارلیمنٹ کارتی چدمبرم بھی کوویڈ۔19 سے متاثر ہوگئے ہیں۔ اس سے قبل کرناٹک کے چیف منسٹر بی ایس یدی یورپا بھی کوویڈ۔19 سے متاثر ہوچکے ہیں۔