سیاست میں داخلہ کا ارادہ نہیں :اکشے کمار

   

ممبئی ۔ اکشے کمار کو اب تک کی سب سے زیادہ محب وطن مشہور شخصیات میں سے ایک سمجھا جاتا ہے اور وہ اپنی فلموں کے ذریعے سماجی پیغام دینے کی کوشش کرتے ہیں۔ اکشے کمار پیڈ مین، ٹوائلٹ: ایک پریم کتھا اور ایئر لفٹ جیسی کئی فلموں کا حصہ رہ چکے ہیں۔ اگرچہ اداکار کے بارے میں ہمیشہ یہ خبریں آتی رہی ہیں کہ وہ سیاست میں قدم رکھنے جا رہے ہیں لیکن انہوں نے اس موضوع پر نہ صرف کھل کر بات کی بلکہ واضح کردیا کہ سیاست میں داخلہ کا انکا کوئی ارادہ نہیں ہے۔