سیاست ٹی وی پرآج ’’حیدرآبادی ستارے‘‘ شو

   

عالمی شہرت یافتہ شاعر منظر بھوپالی سے انٹرویو
حیدرآباد۔ 27 جون (سیاست نیوز) سیاست ٹی وی پر ٹیلی کاسٹ کیا جانے والا ہفتہ واری خصوصی پروگرام ’’حیدرآبادی ستارے‘‘ سرزمین دکن کے علاوہ بالی ووڈ کے نامور اداکاروں کے انٹرویوز کے باعث مقبولیت کی بلندی پر پہنچ چکا ہے اور 6 سال کے عرصہ میں 300 سے زائد ایپی سوڈ ٹیلی کاسٹ کئے جاچکے ہیں۔ شائقین ہر اتوار کو ٹیلی کاسٹ کئے جانے والے اس پروگرام کا بے چینی سے انتظار کرتے ہیں اور وہ سیاست ٹی وی کے علاوہ بیرونی ممالک کے ناظرین یوٹیوب چیانل اور سیاست فیس بک اکاؤنٹ کے ذریعہ اس شو کا مشاہدہ کرتے ہیں۔اتوار 28 جون رات 9:30 بجے عالمی شہرت یافتہ شاعر منظر بھوپالی کا انٹرویو ٹیلی کاسٹ کیا جارہا ہے ۔ واضح رہے کہ منظر بھوپالی نے حال ہی میں منعقدہ مشاعرہ میں شرکت کیلئے حیدرآباد تشریف لائے تھے۔ سیاست ٹی وی کیلئے ان کا خصوصی انٹرویو کیا گیا۔ جس میں انہوں نے ادبی زندگی اور کچھ یادگار باتیں شیئر کیں۔ شو کے اینکر کے بی جانی، ڈائریکٹر زاہد فاروقی اور جناب عامر علی خاں پروڈیوسر سی ای او ہیں۔ دوبارہ یہ پروگرام منگل 11 بجے دن اور جمعرات سہ پہر 3:30 بجے سیاست ٹی وی پر ٹیلی کاسٹ ہوگا۔