سیاست ٹی وی پرکل ’’حیدرآبادی ستارے‘‘ شو

   

مہاراشٹراکی مشہور گلوکارہ امریتا پاٹل سونی کا خصوصی انٹرویو
حیدرآباد۔16 فروری (سیاست نیوز) سیاست ٹی وی سے ٹیلی کاسٹ کیا جانے والا ہفتہ واری خصوصی پروگرام ’’حیدرآبادی ستارے‘‘ سرزمین دکن کے نامور اداکاروں و فنکاروں کے علاوہ بالی ووڈ کے فنکاروں کے انٹرویوز کے باعث مقبولیت کی بلندی پر پہنچ چکا ہے اور دو سال کے عرصہ میں 200 سے زائد ایپی سوڈ ٹیلی کاسٹ کئے جاچکے ہیں۔ شائقین ہر اتوار کو ٹیلی کاسٹ کئے جانے والے اس پروگرام کا بے چینی سے انتظار کرتے ہیں اور وہ سیاست ٹی وی کے علاوہ بیرونی ممالک کے ناظرین یوٹیوب چیانل اور سیاست فیس بک اکاؤنٹ کے ذریعہ اس شو کا مشاہدہ کرتے ہیں چنانچہ اتوار 18 فروری رات 9:30 بجے مہاراشٹرا کی مشہور گلوکارہ امریتا پاٹل سونی کا انٹرویو شامل کیا گیا ہے جنہوں نے ہندوستان کے مختلف شہروں میں اپنی گائیکی سے شائقین کا دل جیت لیا ۔مختصر عرصہ میں وہ ہر رنگ کے نغموں کو گا کر شائقین موسیقی میں ایک منفرد پہچان بنائی۔ امریتا پاٹل سونی جب اسٹیج پر آتی ہیں تو شائقین کے دلوں میں گھر کر جاتی ہیں اور ان کے گانوں کی پیشکش سے ہر کوئی متاثر ہوتا ہے۔ انٹرویو کے دوران انہوں نے اپنی گلوکاری کے سفر اور نجی زندگی کے مختلف پہلو پر روشنی ڈالی۔ شو کے اینکر کے بی جانی، ڈائریکٹر زاہد فاروقی اور جناب عامر علی خاں پروڈیوسر سی ای او ہیں۔ دوبارہ یہ پروگرام منگل 11بجے صبح اور جمعرات دوپہر 3 بجے سیاست ٹی وی پر ٹیلی کاسٹ ہوگا۔