سیاست ٹی وی کی خصوصی پیشکش ،حیدرآبادی ستارے کے بی جانی کے ساتھ

   

ہر اتوار رات 10.30 بجے ٹیلی کاسٹ، 18 /اگست سے آغاز

سیاست ٹی وی کی جانب سے مختلف نوعیت کے پروگرامس ترتیب دیئے جارہے ہیں جن میں نیوز کے ساتھ ساتھ تفریحی پروگرامس کو شامل کیا گیا ہے ۔ انسانی زندگی میں ہر وقت نہ صرف آج کے زمانے میں بلکہ قدیم زمانے میں بھی انسان نے تفریح کیلئے وقت نکلا ہے۔ تفریح سے وقتی سکون حاصل ہوتا ہے ، انسان اپنی تکالیف کو بھول کر مشکلوں کو بھول کر تھوڑی دیر کے لئے وہ ایسی دنیا میں پہنچ جاتا ہے جہاں پر اسے سکون حاصل ہوتا ہے ۔ چنانچہ چیانل کے ایک سال مکمل ہونے پر کچھ خاص پروگراموں کو ناظرین سیاست ٹی وی کے لئے پیش کیا جارہا ہے ۔ ان میں ’’حیدرآبادی ستارے شو‘‘ بھی شامل ہے جس میں حیدرآباد کی اُن نامور شخصیتوں سے ملاقات کروائیں گے جو آپ کے دل کے قریب ہیں جنہیں آپ بے پناہ چاہتے ہیں، جن اداکاروں و فنکاروں کو سلور اسکرین کے ذریعہ جانتے ہیں ، پہچانتے ہیں، اسٹیج فلم سوشیل میڈیا کامیڈی گیت اور سنگیت اور دیگر شعبوں سے جڑے ہوئے بے شمار نامور فلمی شخصیتوں اور فنکاروں سے اس پروگرام کے ذریعہ ہر اتوار ملاقات کرواتے رہیں گے ۔ اس کے علاوہ اس شور کے ذریعہ ایسی شخصیات سے بھی ملاقات کروائیں گے جنہوں نے اپنی عمر لگاکر مختلف شعبوں میں اپنی الگ پہچان بنائی اور آج ہم سب کو اتنا کچھ دینے کے بعد وہ گمنامی کی زندگی بسر کر رہے ہیں ۔ ان مشہور اور نامور شخصیتوں کو اس پروگرام کے ذریعہ خراج تحسین پیش کیا جائے گا ۔ ان شخصیات کے ذرین خیالات کے ذریعہ قدیم اور جدید نسل دونوں کو معلومات حاصل ہوسکتی ہیں۔ ’’حیدرآبادی ستارے‘‘ شو کے اینکر کے بی جانی ہیں جنہیں کئی ریالٹی شوز ہوسٹ کرنے کا اعزاز حاصل ہے۔ واضح رہے کہ کے بی جانی نہ صرف ایک کامیاب اینکر ہیں بلکہ ایک اچھے اداکار بھی مانے جاتے ہیں۔ اپنے فن کا مظاہرہ انہوں نے بیشتر حیدرآبادی فلموں میں کیا ہے ۔ خیرالدین بیگ جانی کا شمار بہترین مزاحیہ فنکار کے ساتھ ممتاز آرگنائزر میں بھی ہوتا ہے ۔ کئی ایونٹ شوز کو کامیابی سے ہمکنار کرتے ہوئے موصوف نے اپنی لیاقت و مہارت کا ثبوت دیا ہے ۔ سیاست ٹی وی کے ناظرین کے لئے ’’حیدرآبادی ستارے کے بی جانی کے ساتھ‘‘ شو ہر اتوار رات 10.30 پر سیاست ٹی وی پر دیکھا جاسکتا ہے۔ پروگرام کے ڈائرکٹر زاہد فاروقی اور پروڈیوسر و سی ای او مسٹر عامر علی خان ہیں۔