سیاٹل فائرنگ معاملے میں ایک مشتبہ گرفتار

   

سان فرانسسکو، 24 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ میں صوبہ واشنگٹن کے سیاٹل شہر میں فائرنگ کے شبہ میں ایک شخص کو گرفتار کیا گیا ہے ۔ فائرنگ میں ایک خاتون کی موت ہو گئی اور نو سال کے لڑکے سمیت سات افراد زخمی ہو گئے تھے ۔سیاٹل محکمہ پولیس (ایس پی ڈی) نے کہا کہ 21 سالہ مشتبہ جیمل جیکسن کو فائر آرمز ایکٹ کی خلاف ورزی کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے ۔ اس پر چہارشنبہ کی شام سیئٹل تھرڈ ایونیو اور پائن سٹریٹ کے نزدیک ہوئی فائرنگ میں ملوث ہونے شبہ ہے ۔شہر کے میک ڈونالڈز ریستورانوں کے باہر چہارشنبہ کو فائرنگ کے دوران 40 سے 50 سال کی ایک خاتون کی موقع پر ہی موت ہو گئی تھی ۔ سیٹل پولیس کا خیال ہے کہ فائرنگ کے مشتبہ ایک سے زیادہ تھے جو جائے وقوعہ سے فرار ہو گئے ۔ پولیس نے جمعرات کو فائرنگ میں شامل دو دیگر مشتبہ افرادمارکیز ٹولبرٹ اور ولیم ٹولیور کی نشاندہی کی ۔ دونوں کی عمر 24 سال ہے ۔مقامی میڈیا نے بتایا کہ جیکسن کا ڈکیتی اور غیر قانونی طریقے سے قبضہ کرنے کا مجرمانہ ریکاڑڈ رہاہے ۔ فائرنگ میں 55 سالہ خاتون شدید زخمی ہو گئی جس کی بعد میں موت ہو گئی ۔ بقیہ تمام زخمیوں کا علاج سیاٹل ھاربرویو میڈیکل سینٹر میں کیا جا رہا ہے ۔