سیاہ قانون کیخلاف کانگریس کا آج سے احتجاج

   

حیدرآباد 19 ڈسمبر (سیاست نیوز) شہریت ترمیمی قانون کے خلاف کانگریس پارٹی نے احتجاج کا اعلان کردیا ہے۔ 20 تا 27 ڈسمبر کانگریس پارٹی ریاست تلنگانہ کے منڈل سطح پر احتجاج کرے گی۔ بھارت بچاؤ اور تلنگانہ بچاؤ کے نام سے ایک ہفتہ طویل یہ احتجاجی پروگرام جاری رہے گا جس میں کانگریس کارکن شامل رہیں گے۔ یہ بات صدر پردیش کانگریس اتم کمار ریڈی نے بتائی۔ سی اے اے اور این آر سی پر آج گاندھی بھون میں ایک اجلاس منعقد ہوا جس میں اتم کمار ریڈی کے علاوہ اے آئی سی سی انچارج آر سی کنتیا، سی ایل پی قائد بٹی وکرامارک، ریونت ریڈی، پونم پربھاکراور دیگر موجود تھے۔