سیتارام یچوری رام مندر کے افتتاح میں شرکت نہیں کریں گے

   

نئی دہلی : سی پی آئی (ایم) نے ایک اہم اعلامیہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی کے جنرل سکریٹری سیتارام یچوری 22 جنوری کو ایودھیا میں رام مندر کی افتتاحی تقریب میں شرکت نہیں کریں گے ۔ ان کا کہنا ہے کہ کسی کا بھی مذہب اس کے ماننے والے کا شخصی انتخاب ہے اور اسے سیاسی فائدہ حاصل کرنے کیلئے استعمال نہیں کرنا چاہئے ۔ یاد رہے کہ اس سے قبل بھی میڈیا میں یہ خبریں گشت کررہی تھیں کہ سیتارام یچوری کو یوں تو ایودھیا رام ٹمپل کنسٹرکشن کمیٹی کے صدر نشین نریپندرا مشرا کی جانب سے افتتاحی تقریب کیلئے مدعو ضرور کیا گیا ہے لیکن یچوری اس تقریب میں شرکت نہیں کریں گے۔