سیتارمن نے کوچی میں انکم ٹیکس بلڈنگ کا افتتاح کیا

   

کوچی : خزانہ اور کارپوریٹ امور کی مرکزی وزیر نرملا سیتا رمن جمعہ کے روز یہاں محکمہ انکم ٹیکس کے نئے تعمیر شدہ انکم ٹیکس بلڈنگ کا افتتاح کیا۔نئی بلڈنگ کو تقریباً 64 کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر کیا گیا ہے اور اس کا تعمیراتی رقبہ 8227 مربع میٹر اور قالین کا رقبہ 4469 مربع میٹر ہے ۔افتتاحی تقریب آج شام 4 بجے گوکلم پارک ہوٹل اینڈ کنونشن سنٹر میں منعقد ہوئی۔ سینٹرل ڈائریکٹ ٹیکس بورڈکے چیئرمین نتن گپتا، سی بی ڈی ٹی کے رکن سنجے کمار ورما، اور کیرالا کے پرنسپل چیف کمشنر انکم ٹیکس سنیل ماتھر تقریب میں موجود تھے۔ مرکزی وزیر خزانہ “ٹیکس کٹوتی گائیڈ 2023” بھی جاری کیا،جو ملیالم زبان میں TDS دفعات کا مجموعہ ہے ، جس سے ٹیکس کٹوتی کرنے والوں کو TDS کی دفعات کو زیادہ آسانی سے سمجھنے اور بہتر تعمیل کو یقینی بنانے میں مدد ملے گی۔