سید اکرام علی صاحب امیر تبلیغی جماعت کا انتقال

   

حیدرآباد 31 جنوری (راست) یہ خبر انتہائی افسوس کے ساتھ دی جارہی ہے کہ امیر تبلیغی جماعت تلنگانہ و آندھرا پردیش جناب سید اکرام علی صاحب ولد سید قدرت علی صاحب مرحوم کا بہ عمر 88 سال آج بعد نماز ظہر کلمہ طیبہ کی ادائیگی کے ساتھ گھر پر انتقال پرملال ہوا۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ دو فرزندان حافظ سید ارشاد علی خطیب مسجد قطب شاہی ملے پلی، سید راشد علی اور پانچ دختران شامل ہیں۔ مرحوم ڈاکٹر محمد اسلم فاروقی پرنسپل گورنمنٹ ڈگری کالج ظہیر آباد اور جناب سعید حسین صاحب سابق پرنسپل گورنمنٹ جونیئر کالج شادنگر کے خسر تھے۔ مرحوم نے گزشتہ نصف صدی دعوت دین کی محنت میں گزاری۔ برطانیہ، جنوبی افریقہ اور دیگر بیرونی ممالک کا دینی سفر کیا۔ نظام الدین مرکز کی ہدایات پر دینی کام میں اخیر عمر تک لگے رہے۔ اطلاع کے مطابق نماز جنازہ ہاکی گراؤنڈ مانصاحب ٹینک پر رات 11 بجے ادا کی گئی اور تدفین قبرستان قطب شاہی میں عمل میں آئی۔ مزید تفصیلات مرحوم کے فرزند سید راشد علی سے 9849715954 پرحاصل کی جا سکتی ہیں۔