سید رسول ضلع صدر نیشنل ہومن رائٹس ویمن چائیلڈ پروٹکشن نامزد

   

ویملواڈہ۔راجننہ سرسلہ ضلع کے ویملواڈہ سے تعلق رکھنے والے حرکیاتی نوجوان و سینیر رپورٹر سیاست سید رسول کو سرسلہ ضلع سطح پر نیشنل ہومن رایڈس اومین چایلڈ پروٹکشن کونسل کا بلا مقابلہ صدر نامزد کیا گیا۔ورنگل کے روٹری کلب میں کونسل قومی سطح پر ایک شعور بیداری اجلاس منعقد کیا گیا تھا جس میں کونسل کے قومی صدر اننتلہ سرینواس اور جوینٹ سیکریٹری محمد معین نے اس تقرر نامہ کے احکامات سید رسول کے حوالے کیا اس اجلاس میں خواتین و معصوم بچوں پر ہونے والے مظالم کا ذکر کیا گیا اور خواتین و بچوں پر ہورہے ظلم کے خلاف آواز اٹھانے سے متعلق اور ان کے لئے انصاف کی آواز لگانے کے لیے کونسل کے ذمہ داروں کو کمر بستہ ہو نے کی اپیل کی گئی۔۔یاد رہیکہ راجننہ سرسلہ ضلع سے اس پروٹس کونسل کے صدر کے لیے کی دعوے دار تھے لیکن متفقہ طورپرسید رسول کو صدر بنایا گیا۔جس پر سید رسول نے اس عہدے پر نامزد کے جانے پر ذمہ داروں سے اظہار تشکر کرتے ہوئے خواتین اور بچوں کے حق کے خاطر ہمیشہ آگے رہتے اپنے آپ کو وقف کرنے کا اظہار کیا