سید عبدالقدیر موظف لیکچررکا انتقال

   

گلبرگہ: یکم اپریل : ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) جناب خواجہ پاشاہ انعام دار کی اطلاع کے بموجب ان کے خسر محترم سید عبدالقدیر صاحب، ساکن احمد منزل، نزد نبی ہوٹل ، گلبرگہ ،موظف لکچرر پی ڈی اے انجینئرنگ کالج، گلبرگہ کا آج صبح ساڑھے سات بج، بہ عمر 85 سال انتقال ہو گیا. نماز جنازہ مسجدبڑکی باؤلی،گنج روڈ، میں بعد نماز عصرادا کی گئی. اور اس سے متصل قبرستان میں سپرد لحد کیا گیا۔مرحوم نہایت نیک طینت، خوش خلق اور صوم و صلوۃ کے پابند انسان تھے۔وہ اردو زبان و ادب سے بھی گہرا شغف رکھتے تھے۔ معاشرتی، تعلیمی اور تاریخی موضوعات پر لکھے گئے ان کے مضامین کا مجموعہ”رشحات فکر” زیر اشاعت ہے. افسوس کہ وہ ان کی حیات میں منظر عام پر نہ آسکا. مرحوم کے لواحقین میں دو لڑکے سید ساجد احمد اور سید واجد احمد کے علاوہ چار دختران اور ان کے برادر خورد انجینئر سید عبدالحکیم شامل ہیں۔عزیز و اقارب نیظہار تعزیت کرتے ہوئے دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ ان کی مغفرت فرمائے اور اپنی جوار رحمت میں جگہعطا فرمائے اورپسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے.۔