نئی دہلی: دہلی کے مبینہ شراب پالیسی گھوٹالہ اور منی لانڈرنگ معاملے میں گرفتار دہلی کے سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سیسودیا کو آج بھی راحت نہیں مل سکی۔ وہ سپریم کورٹ سے راحت کا انتظار کر رہے ہیں لیکن عدالت نے منگل کے روز ان کی ضمانت عرضی پر اپنا فیصلہ محفوظ کردیا۔