سیلاب، ہرگز مصنوعی بارش کا نتیجہ نہیں ہوسکتا ، گورنر کاردعمل

   

حیدرآباد 19 جولائی (سیاست نیوز) گورنر تلنگانہ تمیلی سائی سوندرا راجن نے ریاست میں حالیہ بارش پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ یہ ہرگز مصنوعی بارش نہیں ہے۔ اس مرتبہ بھاری و موسلا دھار بارش ہوئی اور دریائے گوداوری پانی کے سیلاب میں بہت زیادہ بہاؤ کی وجہ سے کئی مقامات پر تباہ کاریاں ہوئی ہیں اور کئی مواضعات آج بھی پانی میں محصور ہیں۔ واضح رہے کہ چیف منسٹر کے چندرشیکھر راؤ نے بھدراچلم میں بارش کی تباہ کاریوں کا جائزہ لیتے ہوئے حالیہ بارش اور سیلاب پر بیرونی سازش کے شبہ کا اظہار کیا تھا جس پر اپوزیشن جماعتوں کانگریس اور بی جے پی نے چیف منسٹر کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔