سیلاب متاثرین کی بدحالی پر یوگی حکومت کو ورون گاندھی نے بنایا تنقید کا نشانہ

,

   

نئی دہلی۔بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ ورون گاندھی نے ایک او رمرتبہ یوگی حکومت کے خلاف زبان کھولی او رکہاکہ اگر سب کام عوام کو اپنے طور پرخود ہی کرلینا ہے تو پھر حکومت کیاکررہی ہے۔

اترپردیش کے پیلی بھیت سے لوک سبھا ایم پی نے اس سے قبل گنا کسانوں اورلکھیم پور کھیری تشدد معاملے کے تئیں حکومت کے رویہ پر سوالات کھڑے کئے تھے‘ اس مرتبہ انہوں نے یوگی حکومت کو ریاست میں سیلاب متاثرین کی بدحالی پر نشانہ بنایاہے۔

ورون نے کہاکہ ریاست کے سارے تریائی علاقے میں سیلاب ہے’لوگوں کو مدد کی ضرورت ہے‘ مگر ایسے وقت میں بھی حکومت کی جانب سے مدد فراہم نہیں کی جارہی ہے‘۔

انہوں نے پوچھا کہ ”اگر لوگوں کو ایسے وقت میں بھی خود اپنی مدد کرلینی ہے تو حکومت کی کیا ضرورت ہے“۔

متاثرہ علاقوں میں سوکھے اناج کی تقسیم اور سیلاب سے متاثرے علاقوں پر مشتمل تصاویر کو شیئر کرتے ہوئے ورون نے ٹوئٹ کیاکہ ”بیشتر ترائی بری طرح سیلاب کی زد میں ہے۔

سوکھی راشن کی تقسیم ہاتھوں سے امداد کرنا اس آفات کے ختم ہونے کے تک کوئی فیملی بھوکی نہیں رہے گی۔سب سے تکلیف کی بات یہ ہے کہ جب ایک عام آدمی کو سب سے زیادہ سسٹم کی ضرورت ہوتی ہے تو اس کو اس کے ہی رحم وکرم پر چھوڑ دیاجاتا ہے۔ اگر ردعمل خود کو ہی دینا ہے تو حکومت کا کیا مطلب ہے“۔

اس سے قبل ورون نے برسرعام چیف منسٹر یوگی ادتیہ ناتھ کو تحریر کرتے ہوئے گنا کی قیمت میں اضافہ کی مانگ کی تھی۔

اسی طرح سح انہوں نے لکھیم پورتشدد معاملے میں حکومت کی جانب سے کی جانے والی کارائیو ں پر بھی سوالات کھڑا کئے تھے۔