سیلاب کے نقصانات کا جائزہ لینے مرکزی ٹیم کی حیدرآباد آمد

   

حیدرآباد ۔ 21 ۔ جولائی (سیاست نیوز) تلنگانہ میں بارش اور سیلاب کے نقصانات کا جائزہ لینے کیلئے 6 رکنی مرکزی ٹیم حیدرآباد پہنچ چکی ہے۔ ٹیم کل متاثرہ علاقوں کا دورہ کرے گی۔ٹیم کے ارکان نرمل ، منچریال اور کڈم پراجکٹ کا معائنہ کریں گے اور پراجکٹ میں پانی کے بہاؤ کے نتیجہ میں فصلوں اور مکانات کو ہوئے نقصانات کا جائزہ لیں گے ۔ مرکزی ٹیم بھدرا چلم ضلع میں نقصانات کا جائزہ لے گی۔ مرکزی ٹیم کے دورہ کے انتظامات ریاستی حکومت کی جانب سے کئے گئے ہیں اور انہیں نقصان زدہ علاقوں کی نشاندہی کی گئی ہے۔ موسلادھار بارش کے نتیجہ میں مہاراشٹرا سے کڈم پراجکٹ میں پانی کے بہاو کے سبب بھاری نقصانات ہوئے ۔ بھدراچلم کے کئی مواضعات گوداوری میں سیلاب کے نتیجہ میں زیر آب آگئے۔ مرکزی ٹیم اضلاع کے دورہ کے موقع پر ضلع کلکٹرس کے ساتھ اجلاس میں نقصانات کا جائزہ لیں گے ۔ بتایا جاتا ہے کہ مرکزی ٹیم کے ارکان چیف سکریٹری سومیش کمار سے ملاقات کریں گے اور ریاستی حکومت کی جانب سے نقصانات پر مبنی رپورٹ حوالے کی جائے گی ۔ بھاری بارش کے نتیجہ میں متحدہ کھمم اور عادل آباد کے علاوہ ورنگل اور کریم نگر اضلاع میں فصلوں کو بھاری نقصانات کی اطلاع ہے۔ ر