سیلفی کا شوق‘ 4 مسلم لڑکیاں آبشار میں گرکر جاں بحق

   

کرناٹک کے بیلگاوی میں دلخراش سانحہ

بنگلورو:سیلفی کے شوق کی وجہ سے چار مسلم لڑکیاں آبشار میں گرکر ہلاک ہوگئیں۔ اطلاعات کے مطابق کرناٹک کے بیلگاوی میں 4 مسلم لڑکیاں سیلفی لینے کے دوران آبشار میں گرکر جاں بحق ہوگئیں۔عینی شاہد کے مطابق چاروں لڑکیاں سیلفی لینے کے دوران آبشار کے نیچے واقع کنٹہ میں گرگئیں اور ڈوب گئیں۔ کٹاواڑہ آبشار میں پھسل کر گرنے سے یہ دلخراش حادثہ پیش آیا۔ یہ آبشار کرناٹک۔مہاراشٹرا سرحد پر واقع ہے۔ جاں بحق لڑکیوں کا تعلق بیلگاوی سے تھا وہ اپنے خاندان کے ساتھ کٹاواڑ آبشار دیکھے یہاں آئیں تھیں۔سیلفی لینے کے دوران جملہ پانچ لڑکیاں پھسل کر آبشار میں گرگئیں جبکہ ایک لڑکی کسی طرح کنارہ پر پہنچ گئی اور بچ گئی وہیں چار لڑکیاں ڈوب گئیں۔جاں بحق نوجوان مسلم لڑکیوں کی شناخت 17 سالہ آسیہ، 20 سالہ قدسیہ، 20 سالہ رخسار اور 20 سالہ تسمیہ کے طور پر کی گئی۔