سیلف ہیلپ گروپس کو بلا سودی قرض کی فراہمی : ڈپٹی چیف منسٹر

   

حیدرآباد 10 مارچ (سیاست نیوز) ڈپٹی چیف منسٹر بھٹی وکرمارکا نے جو وزارت فینانس کا قلمدان بھی رکھتے ہیں، کہاکہ ریاستی حکومت کی جانب سے سیلف ہیلپ گروپس کو ان کا ذاتی بزنس چلانے کے لئے 12 مارچ سے بلاسودی قرض فراہم کیا جائے گا۔ انھوں نے کہاکہ سیلف ہیلپ گروپس کو مائیکرو اور چھوٹی صنعتیں قائم کرنے کے لئے قرض فراہم کیا جائے گا اور کہاکہ حکومت ان کے بزنس اور انڈسٹریز کے قیام کے لئے ہر قسم کی مدد فراہم کرے گی۔ انھوں نے کہاکہ ہمارا مقصد خواتین کو کامیاب انٹرپرینئرس بنانا ہے۔