سیل فون استعمال کرنے والے ڈرائیورس پر نظر رکھنے اب نئی ٹکنالوجی

   

سڈنی ۔ 2 ۔ ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) آسٹریلیا کی ریاست نیو ساؤتھ ویلز نے ایسے سراغ رساں کیمروں کو متعارف کیا ہے جس کے ذریعہ کار چلاتے وقت موبائیل فون استعمال کرنے والے ڈرائیوروں کا بہ آسانی پتہ لگ جائے گا ۔ کیمرہ مصنوعی انٹلیجنس کے ذریعہ فون کے استعمال کی علامات پائے جانے پر تصاویر کا دوبارہ جائزہ لے گا ، تاہم ٹکنالوجی کے علاوہ اسے انسانی دماغ (افسران) بھی دیکھنے کے بعد خلاف ورزی کے ارتکاب کی تصدیق کرے گا ۔ اس نئی ٹکنالوجی پر عمل آوری کے پہلے تین ماہ کے دوران خلاف ورزی کے مرتکب افراد کو صرف انتباہ دے کر چھوڑ دیا جائے گا۔