سیل فون کے کم استعمال کیلئے ماں کے مشورہ پر بیٹی کی خودکشی

   

حیدرآباد: سیل فون پر حد سے زیادہ مصروفیت نوجوان لڑکی کی موت کا سبب بن گئی۔ ملکاجگری پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا جہاں 17 سالہ پوانی نے خودکشی کرلی۔ ملکاجگری علاقہ کے ساکن ڈی کمار کی بیٹی پوانی سیل فون پر بہت زیادہ مصروف رہتی تھی اور اس کی والدہ اس کی حرکتوں سے تنگ آ چکی تھی۔ پوانی 10 ویں جماعت کے ساتھی سے فون پر بات چیت کرتی تھی اس کی والدہ نے اسے منع کیا تھا۔ تاہم باوجود اس کے لڑـکی سیل فون پر مصروف رہتی تھی۔ والدہ کی ڈانٹ ڈپٹ سے دلبرداشتہ ہوکر لڑکی نے خودکشی کرلی۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے۔