ممبئی۔مہارشٹرا بی جے پی کے اس دعوی کو کہ مہا وکاس اگھاڑی (ایم وی اے) حکومت بہت جلد گر جائے گی اور تیسرے فریق کا اتحادی اقتدار 25سالوں تک ریاست میں اقتدار پر برقرار رہے گا کی مذکورہ شیو سینا نے دھجیاں آڑا دی ہیں۔
این سی پی صدر شراد پورا سے ملاقات کے بعد رپورٹرس سے بات کرتے ہوئے شیو سینا کے سنجے راؤت نے بی جے پی پر امرواتی میں حالیہ فسادات اور مہارشٹرا اسٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن (ایم ایس آر ٹی سی) کے ملازمین کی جاری ہڑتال کے حوالے سے بی جے پی کوسخت تنقید کا نشانہ بنایاہے۔
شیو سیناکی زیر قیادت ایم وی اے حکومت کی تشکیل میں این سی پی کا کلیدی رول ہے۔ اس اتحاد میں مذکورہ کانگریس تیسری حصہ دار ہے۔ ایم وی اے کی برطرفی کے متعلق ان کے مبینہ تبصرے پر ریاستی بی جے پی کے صدر چندرکانت پٹیل کا مذاق اڑاتے ہوئے راؤت نے کہاکہ انہیں اپنی گہری نیند سے جاگنے کی ضرورت ہے کیونکہ یہ حکومت 28نومبر کو اپنے دوسال پورے کررہی ہے۔
سینا کے رکن پارلیمنٹ نے کہاکہ ایم وی اے حکومت 25سالوں تک برقرار رہے گی اور اس کا مرکز وہاں پر ہے جہاں وہ کھڑے ہیں‘ پوار کے گھر کی طرف یہ کہتے ہوئے انہوں نے حوالہ دیا۔
راؤت نے کہاکہ ”وہ (پٹیل) کواولین صبح حلف برداری تقریب سے صدمہ لگاہے۔
چندرکانت پٹیل نے (ایم وی اے حکومت گرنے کی بات) تقریبا28مرتبہ کہہ چکے ہیں۔
مذکورہ حکومت 25سالوں تک رہے گی اور میں اقتدار کے مرکزکے قریب میں کھڑا ہوا ہوں“۔ ایک ڈرامائی حالات میں 23نومبر2019میں بی جے پی لیڈر دیویندر فنڈناویوس نے مہارشٹرا چیف منسٹر کی حیثیت سے این سی پی رکن اسمبلی اجیت پوار کے ساتھ اپنا نائب مقرر کرتے ہوئے حلف لیاتھا مگر ان کی حکومت80گھنٹوں سے زیادہ تک قائم نہ رہ سکی تھی۔
مذکورہ این سی پی صدر کو تین پارٹیوں کے اتحاد کے چیف معمار کے طور پر تسلیم کیاجاتا ہے جس نے 28 نومبر2019کو ریاست کا اقتدار سنبھالاتھا۔ سیناکے سابق ساتھی بی جے پی کا نام لئے بغیر راؤت نے اپوزیشن پارٹی کو ایم ایس آر ٹی سی ملازمین کی جاری ہڑتال اور مشرقی مہارشٹرا کے امرواتی میں پیش ائے حالیہ تشدد کے لئے بی جے پی کو اپنی شدید تنقید کا نشانہ بنایاہے۔
شیو سینا راجیہ سبھا ایم پی نے کہاکہ ہر کوئی جانتا ہے مہارشٹرا میں حالات کو ن بھڑکا رہا ہے اور ایسا کیوں کیاجارہا ہے‘ ایم ایس آرٹی سی مسلئے میں آگ پر تیل کون چھڑک رہا ہے‘ اس کے متعلق ہمارے پاس جانکاری ہے“۔
راؤت نے الزام لگایا کہ امرواتی سے (شہر میں پیش ائے حالیہ فسادات کے ایک حوالے سے) سے لے کر ایم ایس آرٹی سی کارکنوں کی ہڑتال تک مہارشٹرا میں آگ بھڑکانے کی کوشش کی جارہی ہے۔