سینما ہالز میں ورلڈکپ مقابلوں کی راست نشریات

   

نئی دہلی۔ معروف ملٹی پلیکس چین آئی نوکس لیزر لمیٹڈ نے اعلان کیا کہ وہ فیفا ورلڈکپ قطر 2022 سے ہندوستان کے 15 شہروں میں اپنے 22 ملٹی پلیکسز میں لائیو اسکرین میچوں کے لیے پوری طرح تیار ہے۔ اس اقدام کا مطلب ہے کہ فٹ بال کے چاہنے والے ممبئی، دہلی، گڑگاؤں، کولکتہ، پونے، گوا، بھونیشور، جے پور، کولکتہ، سلی گوڑی، سورت، اندور، وڈودرا، دھنباد اور تھریسور کے ملٹی پلیکس میں میچ دیکھ سکتے ہیں۔ ہندوستان میں ورلڈ کپ کا جنون ہے ۔فیفا ورلڈ کپ قطر 2022 کا آغاز 20 نومبر کو ہوا، راؤنڈ آف 16 کا آغاز 2 دسمبر سے ہوگا، جس کا فائنل 18 دسمبر کومقرر ہے۔ دنیا کی 32 بہترین ٹیمیںخطاب کے لئے میدان میں موجود ہیں ۔