سینٹ اسٹیفن کے طلبہ نے جے این یو تشدد کے خلاف کلاسس کا بائیکاٹ کرتے ہوئے اپنی روایت کو برقرار رکھا ہے۔

,

   

ششی تھرور نے کہاکہ کسی کو یہ نہیں بھولنا چاہئے کہ مہاتماگاندھی نے سینٹ اسٹیفن کالج کے کیمپس سے ہی عدم تعاون تحریک کی شروعات کی تھی
نئی دہلی۔سینئر کانگریس لیڈر ششی تھرور نے ہفتہ کے ر وز کہاکہ سینٹ اسٹیفن کالج کے طلبہ جنھوں نے جے این یو طلبہ کے ساتھ جنھوں نے اظہار یگانگت کیاہے انہوں نے کالج میں بغاوت کی روایت کو برقرار رکھا ہے۔

شہریت ترمیمی قانون کے حلاف احتجاج میں اور یونیورسٹی کیمپس میں جے این یو کے طلبہ کے ساتھ ہوئی مارپیٹ کے خلاف چہارشنبہ کے روز مذکورہ کالج کے طلبہ نے اظہاریگانگت میں کلاسس کا بائیکاٹ کیاتھا۔

اڈوانس لرنگ اور فلاگ شپ پروگرام‘ پبلک پالیسی اور انٹرنیشنل ریلیشنس کے کالج سنٹر کی افتتاحی تقریب کے موقع پر وہاں پر موجود اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے ششی تھرور نے کہاکہ کسی کو یہ نہیں بھولنا چاہئے کہ مہاتماگاندھی نے سینٹ اسٹیفن کالج کے کیمپس سے ہی عدم تعاون تحریک کی شروعات کی تھی۔

مرکزی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کانگریس لیڈر جو اس کالج کے سابق اسٹوڈنٹ بھی ہیں نے کہاکہ یہ تعجب کی بات ہے کہ برسراقتدار لوگ احتجاج کو خطرے کے طور پر دیکھ رہے ہیں